سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

ايك بيوى كى بارى كى رات يا دن دوسرى بيوى كے گھر جانے كا حكم

111912

تاریخ اشاعت : 30-01-2010

مشاہدات : 6264

سوال

ايك بيوى كى بارى كى رات يا دن ميں اس كى سوكن كے گھر جانے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ايك بيوى كى بارى كى رات يا دن كے وقت بغير ضرورت دوسرى بيوى كے گھر جانے كى حرمت كے مسئلہ ميں صحيح يہ ہے كہ اس كے بارہ ميں عادت وقت اور عرف كى طرف رجوع كيا جائيگا، اس ليے اگر دوسرى بيوى كے گھر رات يا دن ميں داخل ہونے كو لوگ ظلم و ستم شمار نہيں كرتے تو بہت سارے معاملات ميں عادت كى رجوع كرنا بہت بڑى اصل اور دليل ہے خاص كر ايسے مسائل ميں جن ميں كوئى دليل نہيں ملتى، اور يہ مسئلہ بھى انہيں مسائل ميں شامل ہوتا ہے"

فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن ناصر السعدى.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب