ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

كيا ننگى اور فحش تصاوير والے كمپيوٹر كى مرمت كر دے

11789

تاریخ اشاعت : 02-07-2005

مشاہدات : 6666

سوال

ہم كپيوٹر وركشاپ ميں آلات مرمت كرنے كا كام كرتے ہيں، ہمارے پاس ايك كپيوٹر مرمت كے ليے آيا تو اسے چيك كرنے پر معلوم ہوا كہ يہ تو ننگى اور فحش تصاوير سے بھرا ہوا ہے، كيا ہم اس كى مرمت كرنے سے انكار كرديں، يا كہ كمپيوٹر مرمت كر ديں اور يہ تصاوير مٹا ديں اور مالك كو وعظ و نصيحت كريں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ميں نے يہ سوال اپنے استاد اور شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

ميرى رائے يہ ہے كہ وہ اس شخص كو كہيں كہ ہم اس كى مرمت نہيں كرينگے، كيونكہ اگر انہوں نے اس كى مرمت كردى اور تصاوير بھى مٹا ديں، تو وہ اور نئى اشياء ركھ لے گا، لہذا وہ اس كى مرمت ہى نہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد