سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

بالوں كى رنگت بدلنا اور انہيں نرم كرنا

1194

تاریخ اشاعت : 13-02-2008

مشاہدات : 8029

سوال

ميں بعض لوگوں كو ديكھا ہے كہ وہ بالوں كى رنگت تبديل كرنے والا مواد استعمال كرتے ہيں، چاہے بال سياہ يا سرخ كر ليں، ميں نے يہ بھى ديكھا ہے كہ وہ ايك اور مادہ استعمال كرتے ہيں جو گھنگريالے بالوں كو نرم كر ديتا ہے، تو كيا يہ چيز استعمال كرنى جائز ہے، اور حكم ميں نوجوان اور بوڑھے برابر ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

سياہ رنگ كے علاوہ باقى كسى رنگ ميں بالوں كى رنگت تبديل كرنے ميں كوئى حرج نہيں، اور اسى طرح گھنگريالے بالوں كو نرم كرنے والا مادہ استعمال كرنا صحيح ہے، اس سلسلہ ميں نوجوانوں اور بوڑھوں كے ليے ايك ہى حكم ہے، ليكن شرط يہ ہے كہ جب اسے استعمال كرنے ميں كوئى نقصان و ضرر نہ ہو، اور مادہ طاہر و پاك اور مباح ہو.

ليكن بالوں كو خالصتا سياہ رنگ كرنا جائز نہيں، نہ تو مردوں كے ليے اور نہ ہى عورتوں كے ليے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اس بڑھاپے كو تبديل كرو، اور سياہ كرنے سے اجتناب كرو " .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 168 )