جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

ایک شخص کے دو شہروں میں گھر ہیں، تو کیا وہاں نمازیں قصر کریگا؟

121637

تاریخ اشاعت : 16-08-2014

مشاہدات : 7797

سوال

نماز قصر کرنے کا حکم ؛ اگر کسی شخص کے ایک ہی ملک میں دو مختلف شہروں میں گھر ہوں، اور وہ ان دونوں گھروں میں رہتا ہو، اور وقتا فوقتا آتا جاتا رہتا ہو، تو کیا جب کسی ایک گھر جائے تو وہاں اسے نماز لازمی قصر کرنی پڑے گی، یا اسکے لئے مکمل نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر حقیقی صورتِ حال ایسی ہی ہے کہ اس نے دونوں گھر رہائش کیلئے بنائے ہوئے ہیں تو اس کیلئے کسی بھی گھر میں رہتے ہوئے نماز قصر کرنے اور دیگر سفر کی رخصتوں پر عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہاں وہ ان دونوں شہروں کی طرف آتے جاتے دوران سفر ، ان رخصتوں پر عمل کرسکتا ہے، بشرطیکہ کہ ان دونوں شہروں کے درمیان قصر کیلئے ضروری مسافت ہو، جو کہ تقریبا 80 کلومیٹر بنتی ہے۔

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے۔

وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم" انتہی

دائمی کمیٹی برائے فتوی، و علمی ریسرچ

شيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز ، شيخ عبد الرزاق عفيفی ، شيخ عبد الله بن غديان ، شيخ عبد الله بن قعود .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب