بدھ 24 جمادی ثانیہ 1446 - 25 دسمبر 2024
اردو

غسل کرنے سے قبل عورت کا بچے کو دودھ پلانا جائز ہے

12454

تاریخ اشاعت : 19-04-2004

مشاہدات : 18230

سوال

کیا عورت غسل جنابت کرنے سے قبل اپنا دودھ بچے کوپلا سکتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

عورت کا غسل سے قبل بچے کو دودھ پلانا جائز ہے چاہے وہ غسل جنابت یاحیض یا پھر نفاس کے بعد والا غسل ہو ، ان حالات میں بچے کو دودھ پلانے کے لیے غسل کرنے کی کوئي دلیل نہیں ملتی ۔

بلکہ نماز اورہروہ عبادت جس کے لیے طہارت کرنا واجب ہے غسل جنابت کرنا بھی واجب ہے ، اورحیض اورنفاس والی عورت کوجب حیض یا نفاس ختم ہوتوان عبادات کے لیے غسل کرنا واجب ہوگا ، اوراس لیے بھی غسل کرنا واجب ہے تا کہ وہ اپنے خاوند کی وطئی کے لیے حلال ہوسکے ۔

اسی طرح نفاس اورحیض والی عورت قرآن مجید کے علاوہ ہرچيز کو چھو سکتی ہے صرف مصحف چھونا حرام ہے ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد