بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

كيا ميت كو غسل دينے والا شخص دوسروں كو شر اور خير كى علامات بتا دے؟

12492

تاریخ اشاعت : 03-05-2006

مشاہدات : 4096

سوال

كيا غسل دينے والا شر اور خير كى بعض علامات بتا دے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

خير و بھلائى كى علامات بتانے ميں تو كوئى حرج نہيں، ليكن شر و برائى كى علامات نہ بتائے كيونكہ يہ غيبت ہے، ليكن اگر وہ يہ كہے كہ:

بعض ميتيں سياہ وغيرہ ہوتى ہيں تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن يہ منع ہے كہ وہ كہتا پھرے ميں نے فلان كو غسل ديا تو اس ميں يہ يہ شر كى علامات ديكھيں، كيونكہ اس سے ميت كے اہل وعيال كو تكليف اذيت ہو گى جو كہ غيبت ميں شامل ہوتى ہے.

ماخذ: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 123 )