الحمد للہ.
خير و بھلائى كى علامات بتانے ميں تو كوئى حرج نہيں، ليكن شر و برائى كى علامات نہ بتائے كيونكہ يہ غيبت ہے، ليكن اگر وہ يہ كہے كہ:
بعض ميتيں سياہ وغيرہ ہوتى ہيں تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن يہ منع ہے كہ وہ كہتا پھرے ميں نے فلان كو غسل ديا تو اس ميں يہ يہ شر كى علامات ديكھيں، كيونكہ اس سے ميت كے اہل وعيال كو تكليف اذيت ہو گى جو كہ غيبت ميں شامل ہوتى ہے.