سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

تعدد کی شروط کیا ہیں

سوال

وہ کون سی شروط ہیں جن کی موجودگی میں مرد کے لیے ایک سے زيادہ شادیاں کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ایک سےزیادہ شادیاں کرنا مطلوب ہے لیکن اس کے لیے مندرجہ ذيل شرط ہے کہ :

انسان کے پاس مالی ، بدنی ، اوربیویوں کے مابین عدل وانصاف کرنے کی طاقت وقدرت ہو توپھر وہ دوسری شادی کرسکتا ہے ۔

اس لیے کہ تعدد زوجات سے ان عورتوں کی حفاظت ہوگی جن سے شادی کی جائے ، اورپھر اس میں لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بھی بڑھے گا ، اورکثرت اولاد بھی ہوگي جس کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے فرمان میں اشارہ کیا ہے کہ :

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

( تم زيادہ محبت کرنے والی اورزيادہ بچے جننے والی عورتوں سے شادی کرو ) ۔

اوراس کے علاوہ بھی بہت سی مصلحتیں اورحکمتیں ہیں ، لیکن اگر انسان ایک سے زيادہ شادیاں فخر اورپھر چیلنج کی بنا پر کرے تویہ اسراف میں شامل ہوتا ہے جس سے منع کیا گيا ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

اوراسراف و زيادتی سے کام نہ لو یقینا اللہ تعالی اسراف اورفضول خرچی کرنے والوں سے محبت نہيں کرتا ۔ .

ماخذ: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا فتوی ۔ - دیکھیں کتاب : فتاوی اسلامیۃ ( 3 / 205 )