سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

مونہہ سے خون نكلنے كا روزے پر اثر

سوال

روزے كى حالت ميں ميرے مونہہ سے خون نكلتا ہے، يہ خون نيند سے بيدار ہونے اور نمازوں كے اوقات كلى كرتے وقت اور جب ايك دو بار كلى كر لوں تو خون كم ہو جاتا ہے، اور بعض اوقات زرد رنگ كا پانى سا نكلتا ہے، يہ علم ميں رہے كہ ڈاكٹر سے مشورہ بھى كيا اور اس نے دوائى بھى تجويز كى ليكن اس كا بھى كوئى فائدہ نہيں ہوا، كيا اس كا روزے پر تو كوئى اثر نہيں پڑتا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو واقعتا ايسا ہى ہے جو آپ نے بيان كيا ہے، كہ آپ خون آلود تھوك سے خلاصى حاصل كرنے كى كوشش كرتے ہيں اور اسے ختم كرنے كے ليے كلى كرتے ہيں، اور كچھ بھى نگلتے نہيں، اس كے باوجود اگر كوئى زردى سى تھوك ميں باقى رہتى ہے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ان شاء اللہ آپ كا روزہ صحيح ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء.

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد العزيز آل شيخ.

الشيخ صالح الفوزان.

الشيخ بكر ابو زيد

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 9 / 210 )