جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

وقف مال کو سرمایہ کاری میں لگانے کا حکم

سوال

قربانی کرنے کے لئے کوئی چیز وقف ہے، اور اس وقف کا نگران یہ سمجھتا ہے کہ اس چیز کو حصص کمپنی میں بطور سرمایہ کاری لگا دے، تا کہ اس کے نفع سے قربانی ہوتی رہے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ:

"وقف شدہ اس چیز کو کسی ایسی حصص کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے لگانا جائز ہے جو سودی لین دین نہ کرتی ہو۔ یہ بھی خیال رہے کہ یہ کمپنی معتمد ہونی چاہیے۔ تو اس مال کے منافع سے قربانی کی جائے ۔ اللہ تعالی کامیابی عطا فرمائے۔" ختم شد
"مجموع فتاوى ابن باز" (20/21)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب