منگل 18 جمادی اولی 1446 - 19 نومبر 2024
اردو

قبروں پر تعمیرات قائم کرنا حرام ہے۔

130919

تاریخ اشاعت : 07-12-2014

مشاہدات : 5005

سوال

سوال: قبروں پر تعمیرات قائم کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

قبروں پر تعمیرات قائم کرنا حرام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس سے منع فرمایا ہے، کیونکہ اس طرح قبر میں دفن  اشخاص کی تعظیم ہوتی ہے، اور اسی طرح یہ  عمل غیر اللہ کی عبادت  یعنی قبروں کی  پوجا کا بھی ذریعہ ہے ،  جیسے کہ یہ بات  قبروں پر بنائی گئی بہت سی تعمیرات میں ہو رہا ہے، کہ لوگ ان قبروں میں مدفون لوگوں کو اللہ کے برابر شریک بنانے لگے ہیں، اور ان سے اپنی حاجت روائی طلب کرتے ہیں ۔

حالانکہ قبروں میں مدفون لوگوں سے دعا مانگنا، اپنی مشکل کشائی کیلئے ان سے مدد طلب کرنا، شرک اکبر ہے، اور اسلام  سے مرتد ہونے کا  موجب ہے۔ اللہ ہی ہماری مدد فر مائے" انتہی

فضیلۃ الشیخ محمد بن عثیمین رحمہ اللہ

"فتاوى العقیدة" (صفحہ: 26)

مزید کیلئے آپ سوال نمبر(83133)  کا جواب ملاحظہ فرمائیں۔.

ماخذ: الاسلام سوال وجواب