سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

اپاہچ لڑكى سے شادى كرنا والدين كو اچھا نہيں لگتا

135748

تاریخ اشاعت : 17-02-2011

مشاہدات : 5091

سوال

ميں ايك اپاہچ لڑكى سے شادى كرنا چاہتا ہوں وہ چل پھر نہيں سكتى، وہ لڑكى انجنيرنگ كى ملازمت كرتى تھى، اس نے مكمل اسلامى طريقہ پر عمل كرنے كے ليے اپنى ملازمت قربان كر دى ہے، ميں نے اسے تجويز دى كہ وہ كسى مدرسہ ميں داخلہ لے لے، تو وہ بہت خوش ہوئى اور فورا مدرسہ جانے لگى، اور اب وہ ايك علمى كورس كر رہى ہے.
ميں نے اسے شادى كى پيشكش كى ہے، اور اب وہ بہت خوش ہے، ميں نے اپنے والدين كو اپنى خواہش كے بارہ ميں بتايا وہ ميرى مصلحت چاہتے ہيں اور اس اختيار پر افسوس كا اظہا كرتے ہيں، انہوں نے كوشش كى ہے كہ ميں اس سے شادى نہ كروں.
ليكن ميں فيصلہ كر چكا ہوں كہ اسى لڑكى سے شادى كرونگا، اور كسى لڑكى سے نہيں، اس نے ہمارے بہتر مستقبل كے ليے بہت سارى قربانياں دى ہيں، اور ميں اپنے والدين كو خوش ركھنے سے عاجز ہوں، مجھے معلوم نہيں ہو رہا كہ ميں اس لڑكى سے شادى بھى كر لوں اور والدين بھى خوش ہو جائيں، برائے مہربانى كوئى طريقہ بتائيں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

شادى كرنے والے شخص كو چاہيے كہ وہ ديندار اور اخلاق والى عورت كو اختيار كرے؛ جيسا كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" عورت كے ساتھ چار اشياء كى بنا پر نكاح كيا جاتا ہے: اس كے مال كى بنا پر، اور اس كے حسب و نسب كى وجہ سے، اور اس كى خوبصورتى و جمال كى بنا پر، اور اس كے دين كى وجہ سے، تمہارے ہاتھ خاك آلودہ ہوں تم دين والى اختيار كرو "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 4802 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1466 ).

اور يہ بھى چاہيے كہ آدمى اپنے والدين سے مشورہ كرے اور انہيں راضى كرنے كى كوشش كرے، كيونكہ والدين كا عظيم حق ہے، اس ليے اگر وہ كسى معين عورت ميں رغبت ركھتا ہے اور والدين اسے چھوڑنے كا كہتے ہيں تو اسے والدين كى اطاعت كرتے ہوئے اس عورت كو چھوڑ دينا چاہيے، جب اسے يہ خدشہ نہ ہو كہ وہ اس معين عورت سے شادى نہ كرے تو حرام ميں پڑ جائيگا.

مزيد آپ سوال نمبر ( 128362 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

اور اگر وہ اسے چھوڑنے كا حكم نہيں ديتے، ليكن اسے علم ہو جائے كہ وہ اس عورت ميں رغبت نہيں ركھتے، تو اگر وہ ان كى مراد اور رغبت كو پورا كر سكتا ہے، اور اس عورت كو چھوڑ سكتا ہے تو اسے ايسا كرنا چاہيے.

اور اگر اس كا دل اس عورت كے ساتھ معلق ہو چكا ہو، اور اسے چھوڑنا مشكل ہو تو پھر كوئى حرج نہيں، ليكن اسے اپنے والدين كو راضى كرنے اور مطئمن كرنے كى كوشش كرنى چاہيے چاہے وہ كسى بھى طرح كرے.

مزيد آپ سوال نمبر ( 30796 ) كے جواب كا مطالعہ كريں اس ميں آپ كى حالت جيسى حالت ميں پڑنے والے شخص كے ليے نصيحت كى گئى ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب