جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

رمضان میں امتحان کی وجہ سےروزہ چھوڑنامباح نہیں

سوال

میں رمضان میں سا ڑھےچھ گھنٹےکاامتحان دونگاجس میں صرف (45) منٹ کاوقفہ ہے پچھلےسال بھی میں نےامتحان دیاتھالیکن رمضان کی وجہ سےمیں صحیح طورپرتوجہ نہیں دےسکاتوکیا میرے لئےامتحان کےدن روزہ چھوڑناجائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جوآپ نےذ کرکیاہےاس کی بناپرروزہ چھوڑناجائزنہیں بلکہ یہ حرام ہےکیونکہ یہ ان اعذارمیں سےنہیں جورمضان میں روزہ چھوڑنےکوجائزکرتےہیں ۔

فتاوی لجنۃ الدئمۃ جلدنمبر۔(10)صفحہ نمبر۔(240)

آپ کوعلم ہوناچاہئےکہ رمضان کےروزے ہرمکلف مسلمان پرفرض ہیں رمضان کےروزے صرف وہ چھوڑسکتےہیں جن کوعذ ر کی وجہ سےاجازت دی گئی ہے مثلامریض اورمسافراوردودھ پلانےوالی ماں اوربہت زیادہ بوڑھااورمجبورانسان ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد