منگل 23 جمادی ثانیہ 1446 - 24 دسمبر 2024
اردو

رعایتی کارڈوں کا حکم

13743

تاریخ اشاعت : 01-01-2004

مشاہدات : 6255

سوال

بعض کمپنیاں یا کلینک رعایتی کارڈ جاری کرتی ہيں جوایک کارڈ کی شکل میں سالانہ فیس کی ادائيگي کرنے پر ملتا ہے جس کی بنا پراسے سال بھر خریداری اورطبی معاینہ میں کچھ رعایت دی جاتی ہے ، لیکن اگرسال میں اس سے کچھ بھی استفادہ نہ کیا جائے توادا کردہ فیس واپس نہيں ہوتی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی سے ان کارڈوں اوراسے استعمال کرنے کے حکم کے بارہ میں سوال کیا گيا ۔

توشیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :

یہ عمل جائز نہيں اس لیے کہ اس میں دھوکہ وفراڈ اورجہالت اور جوابازی بہت زيادہ شامل ہے اس لیے اسے ترک کرنا واجب ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ اھـ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی ابن باز ( 19 / 58 ) ۔