ہفتہ 27 جمادی ثانیہ 1446 - 28 دسمبر 2024
اردو

قبروں پر پھول چڑھانے كا حكم

14390

تاریخ اشاعت : 28-01-2009

مشاہدات : 8379

سوال

كيا مجہول فوجى كى قبر پر پھول چڑھانا بھى اولياء و صالحين كى قبر كى تعظيم اور قبر كى عبادت كے زمرہ ميں آتا ہے اور اس كا حكم بھى ايك ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہ عمل بدعت اور مردوں ميں غلو اور حد سے تجاوز كرنا ہے، اور يہ عمل بالكل ان لوگوں كے عمل سے مشابہ ہے جو انہوں نے اپنے صالحين اور اولياء كے ساتھ كيا اور ان كى تعظيم كى اور انہيں شعار بنا ليا.

خدشہ ہے كہ ايام اور زمانہ گزرنے كے ساتھ ساتھ يہ قبروں پر قبہ كى تعمير اور ان سے تبرك كے حصول اور انہيں معبود بنانے كا باعث بن جائيگا، اس ليے شرك كے سد ذريعہ كے ليے ايسا كام ترك كرنا واجب و ضرورى ہے.

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 1 / 20 )