جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

اقامت اور تکبیرِ تحریمہ کے درمیان میں دعا کرنے کا حکم

سوال

میں نے نوٹ کیا ہے کہ کچھ نمازی حضرات اقامت کے ختم ہونے کے بعد اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر تکبیر تحریمہ سے پہلے دعا کرتے ہیں، تو کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ثابت ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"یہ بے بنیاد بات ہے اس کی کوئی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم اقامت کے بعد اور نماز شروع کرنے سے پہلے درمیان میں کوئی دعا کرتے ہوں، اسی طرح یہ بھی منقول نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس جگہ پر دونوں ہاتھ دعا کے لیے اٹھائیں ہو۔ اس لیے کسی کے لیے بھی یہ عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے ؛ کیونکہ یہ خلاف سنت عمل ہے۔" ختم شد
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ

"فتاوى نور على الدرب" (2/1058)

واللہ اعلم

ماخذ: سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ، "فتاوى نور على الدرب" (2/1058)