سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

ٹيلى فون كے ذريعہ طلاق دينا

148520

تاریخ اشاعت : 26-04-2011

مشاہدات : 5283

سوال

جناب والا يہ بتائيں كہ اگر كوئى شخص موبائل فون پر ميسج كے ذريعہ بيوى كو طلاق ديتا ہے تو كيا يہ طلاق واقع ہو جائيگى يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر كوئى شخص اپنى بيوى كو فون كے ذريعہ " تجھے طلاق " يا ميں نے تجھے طلاق دى " كے الفاظ كہتا ہے تو اس سے ايك طلاق واقع ہو جائيگى، بالكل ايسے ہى جيسے وہ بيوى كى موجودگى ميں كہے يا پھر ٹيلى فون استعمال كيے بغير بيوى كى عدم موجودگى ميں كہے تو طلاق ہو جاتى ہے.

اور اسى طرح جب وہ موبائل فون پر ميسج كرے اور اس ميں بيوى كو مخاطب ہو كر كہے كہ اسے طلاق دے دى ہے، يا پھر كسى دوسرے كو مخاطب كر كے كہے كہ اس نے اپنى بيوى كو طلاق دے دى ہے اور اس ميں اس كا مقصد طلاق دينا ہو تو اس سے بھى طلاق واقع ہو جائيگى.

مزيد فائدہ كے ليے آپ سوال نمبر ( 72291 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب