0 / 0
14917/ذو القعدة/1446 , 15/مئی/2025

مصنوعی دودھ پینے والے بچے کے پیشاب کا حکم

سوال: 148813

جب کوئی بچہ مصنوعی دودھ ، شیر خواری کی مدت میں پیے تو کیا اس کے پیشاب کو دھونا لازم ہو گا؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

"بچہ جب دودھ پینے کی عمر میں دودھ پیتا ہو لیکن وہ اس کی ماں کا دودھ نہ ہو تو یہاں غور و خوض کی ضرورت ہے، چنانچہ مناسب یہ لگتا ہے کہ -واللہ اعلم- یہ بچہ بھی اسی بچے جیسا ہو گا جو اپنی والدہ کا دودھ پیتا ہے، ایسے بچے کو یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ کھانا کھاتا ہے؛ کیونکہ اسے والدہ کے دودھ کی جگہ دودھ ہی دیا جا رہا ہے۔ اس لیے مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ -واللہ اعلم- اس بچے کے پیشاب کو دھونے کے لیے بھی پانی بہانا یا چھڑکنا کافی ہو گا، جیسے کہ اس بچے کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے جو والدہ کے دودھ کے ذریعے اپنی غذائی ضرورت پوری کرتا ہے۔ یہی اقرب ہے۔ واللہ اعلم" ختم شد

واللہ اعلم

ماخذ

سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ "فتاوی نور علی الدرب" (2/660)

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
مصنوعی دودھ پینے والے بچے کے پیشاب کا حکم - اسلام سوال و جواب