سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

حيض كى حالت ميں خاوند كا بيوى كے ساتھ مشت زنى كرنا

152885

تاریخ اشاعت : 13-05-2011

مشاہدات : 17235

سوال

كيا حيض كى حالت ميں بيوى اپنے خاوند كے ہاتھ سے مشت زنى كروا سكتى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

خاوند اور بيوى دونوں ايك دوسرے سے جس طرح چاہيں استمتاع كر سكتے ہيں، ليكن حيض اور نفاس والى جگہ اور دبر سے اجتناب كريں، اور خاوند كے ہاتھ سے بيوى كا لطف اندوز ہونا يا اس كے برعكس بيوى كے ہاتھ سے بيوى كى لطف اندوز ہونے ميں كوئى حرج نہيں.

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور وہ جو اپنى شرمگاہوں كى حفاظت كرتے ہيں، مگر اپنى بيويوں پر يا پھر لونڈيوں پر تو ان پر كوئى ملامت نہيں المومنون ( 5 - 6 ) .

اور اگر بيوى حيض كى حالت ميں ہو اس حالت ميں بيوى كو خاوند كے ہاتھ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مشت زنى نہيں كروانى چاہيے كيونكہ ايسا كرنے ميں گندگى اور نجاست ميں پڑنا ہے كيونكہ حيض كا خون لگےگا، ہاں يہ اور بات ہے كہ كوئى حائل ( آڑ ) وغيرہ استعمال كى جائے.

حائضہ عورت سے استمتاع كرنے كے بارہ ميں تفصيلى معلومات حاصل كرنے كے ليے سوال نمبر ( 36722 ) اور ( 36864 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب