الحمد للہ.
آپکے لئے انشورنس اور ٹیکسوں کی مد میں ادا شدہ رقم کو واپس لینے کیلئے کوشش کرنا جائز ہے، اور اگر آپکی بیوی کو ملکی قواعد و ضوابط کے مطابق تیسرے بچے کی طرف سے درخواست دینے کی اجازت ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور حاصل شدہ مال آپکا ہی ہوگا؛ کیونکہ آپ کے بیان کے مطابق وہ آپکی تنخواہ میں سے ادا شدہ مال ہے۔
اور آپکی بیوی کو اس بارے میں آپکا بھر پور تعاون کرنا چاہئے، الا کہ کوئی ایسا قابل قبول عذر ہو جس کی وجہ سے وہ درخواست نہ دینا چاہتی ہوں تو پھر وہ درخواست جمع نہ کروائیں۔
واللہ اعلم.