جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

خاوند ادا شدہ کچھ ٹیکس بیوی کی مدد سے واپس لینا چاہتا ہے، تو کیا بیوی انکار کرسکتی ہے؟

179254

تاریخ اشاعت : 03-12-2014

مشاہدات : 2016

سوال

سوال: میں امریکہ میں ایک کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنی میں کام کرتا ہوں، میں شادی شدہ ہوں، اور میرے تین بچے بھی ہیں، اور میں ادا شدہ کچھ ٹیکس اپنے بچوں کی خاطر واپس لینے کیلئے درخواست دینا چاہتا ہوں، لیکن میں اپنی طرف سے صرف دو بچوں کی درخواست دے سکتا ہوں؛ تو کیا میری بیوی جو کہ خاتون خانہ ہے، تیسرے بچے کی طرف سے درخواست جمع کرواسکتی ہے؟ اور اس طریقے سے حاصل ہونے والے مال کی میری بیوی مالک ہوگی ؟ یا میں مالک ہونگا؟ کیونکہ حاصل ہونے والا مال ٹیکس کی صورت میں جمع شدہ مال ہوگا، اور یہ ٹیکس میری ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی ہوا تھا، جبکہ بیوی کوئی ملازمت بھی نہیں کرتی، انہوں نے صر ف اتنا کیا ہے کہ اپنی طرف سے درخواست جمع کروائی ہے، تو کیا بیوی کسی بھی سبب کے باعث درخواست دینے سے انکار کرسکتی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپکے لئے انشورنس اور ٹیکسوں کی مد میں  ادا شدہ رقم کو واپس لینے کیلئے کوشش کرنا جائز ہے، اور اگر آپکی بیوی کو ملکی قواعد و ضوابط کے مطابق  تیسرے بچے کی طرف سے درخواست دینے کی اجازت ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور حاصل شدہ مال آپکا ہی ہوگا؛ کیونکہ آپ کے بیان کے مطابق  وہ آپکی تنخواہ میں سے ادا شدہ مال ہے۔

اور آپکی بیوی کو اس بارے میں آپکا بھر پور تعاون کرنا چاہئے، الا کہ کوئی ایسا قابل قبول عذر ہو جس کی وجہ سے وہ درخواست نہ دینا چاہتی ہوں تو پھر  وہ درخواست جمع نہ کروائیں۔

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب