الحمد للہ.
کتاب و سنت اوراجماع کے اعتبار سے مسلمان عورت کا کسی بھی غیر مسلم سے شادی کرنا منع ہے ۔
اس کی مزید تفصیل کے لیے آپ سوال نمبر ( 689 ) کا جواب ضرور دیکھیں ۔
اوراگر ایسا ہو جائے تو یہ نکاح باطل ہوگا ، نکاح کی وجہ سے جو شرعی احکام لاگو ہوتے ہیں وہ وہ اس پر لاگو نہیں ہوں گے ، اس نکاح سے جو اولاد پیدا ہوگی وہ غیر شرعی ہوگی ، اورخاوند کے اسلام کی امید اس حکم کوکچھ بھی بدل نہیں سکتی ۔
واللہ اعلم .