سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

اتصالات کمپنی کے آفس میں واجبات ادا کرنے گیا تو انہوں نے کہا: آپ کے ذمہ کوئی واجبات نہیں ہیں، تو کیا اس سے واجبات ختم ہو جائیں گے؟

201680

تاریخ اشاعت : 03-08-2014

مشاہدات : 4017

سوال

میں کچھ عرصہ پہلے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے آفس اپنے واجبات ادا کرنے گیا جو تقریبا 12 سال پرانے تھے انکی قیمت 1300 ریال تھی، تو مجھے واجبات سیکشن کے ملازم نے کہا کہ آپ پر ہماری کمپنی کے کوئی واجبات نہیں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ واجبات میرے ذمہ ہیں یا نہیں؟ اور اگر میرے ذمہ ابھی تک باقی ہیں تو کیا میں واجبات کی رقم صدقہ کردوں؟ یاد رہے کہ میں نے مختلف علاقوں میں جاکر واجبات سیکشن سے اپنے ذمہ واجبات کے بارے میں استفسار کیا ہے، لیکن سب نے مجھے یہی کہا ہے کہ میرے ذمہ کوئی واجبات نہیں ہیں۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ خودیہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ کمپنی کے واجبات آپکے ذمہ ہیں تو آپ اس کمپنی کے حصص مالکان کی جانب سے صدقے کی نیت کرتے ہوئے واجبات کی رقم صدقہ کردیں؛ تا کہ آپ بری الذمہ ہو جائیں۔

آپکا یہ سوال شیخ عبد الرحمن البراک سے کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا:

"واجبات کی رقم کمپنی کے حصص مالکان کی طرف سے صدقہ کردے" انتہی

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب