ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

اسلام اورمسلمان

سوال

دین اسلام اورمسلمان کے دین میں کیا فرق ہے ، یا یہ دونوں ایک ہی چيزہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اللہ تعالی کی توحید کے اقرار اوراس کی اطاعت کرتے ہوۓ اپنے آپ کواللہ تعالی کے سپرد کردینے اورشرک اورمشرکوں سے برات کانام اسلام ہے ۔

اوردین اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لیے پسند فرمایا ہے :

اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایاہے :

بلاشبہ اللہ تعالی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے آل عمران ( 19 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پراللہ تبارک وتعالی نے کچھ اس طرح فرمایا ہے :

اورجوشخص بھی دین اسلام کے علاوہ کو‏ئ اوردین تلاش کرے گا اس کا وہ دین قبول نہیں کیا جاۓ گا ، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا آل عمران ( 85 ) ۔

جوبھی اسلام میں داخل ہوا اسے مسلمان کہا جاۓ گا اس لیے کہ اس نے ہرچيزکو اللہ تعالی اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطیع اورسپرد کردیا اورجواحکام اللہ اور اس کے رسول سے آۓ ہیں ان پرعمل کیا اسی بنا پراسے مسلمان کہا جاتا ہے ۔

اللہ رب العزت کا فرمان ہے :

دین ابراہیمی سے تووہی بے رغبتی کرتا ہے جوبے وقوف ہو ، ہم نے تو اسے میں بھی برگزیدہ بنایا تھا اورآخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہے ، جب کبھی بھی ان کے رب نے انہیں کہا کہ فرمانبردار بن جاؤ انہوں نے کہا میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی البقرۃ ( 130 - 131 ) ۔

اورایک درسرے مقام پراللہ تعالی کا فرمان کچھ اس طرح ہے :

سنو ! جوبھی اپنے آپ کواخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کے سامنے جھکا دے ، بے شک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئ خوف ہوگا اورنہ ہی کو‏ئ غم اوراداسی چھاۓ گی البقرۃ ( 112 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد