الحمد للہ.
ماہوارى كے درميان طہر كى كم از كم مدت كى كوئى حد مقرر نہيں بلكہ جب ماہوارى كا سياہ اور معروف خون آئے جو بدبودار بھى ہوتا ہے عورت نماز روزہ ترك كر دے گى، شرط يہ ہے كہ اس كا مجموعى حيض نصف مدت ( مہينہ ميں پندرہ يوم ) سے تجاوز نہ كرے.
اور طہر كے بعد زرد اور مٹيالے رنگ كا پانى آنا كچھ شمار نہيں ہوتا اور نہ ہى اسے حيض كا حكم ديا جائيگا.
واللہ اعلم .