الحمد للہ.
جس كمپنى ميں آپ ملازم ہيں اگر اس نے يہ اشياء آپ كو اپنى ملكيت ميں لانے كے ليے دى ہيں تو يہ اشياء لينے اور استعمال كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن شرط يہ ہے كہ يہ اشياء مباح اور جائز ہوں.
اور اگر كمپنى نے آپ كو يہ اشياء كمپنى سے باہر دوسرے لوگوں ميں مشہورى اور تقسيم كے ليے دى ہيں تو پھر اس حالت ميں آپ كا ان اشياء ميں كوئى حق نہيں، ليكن اگر وہ آپ كو اس كى اجازت دے ديں تو پھر جائز ہيں.
واللہ اعلم .