الحمد للہ.
شيخ رحمہ اللہ تعالى كا فتوى يہ ہے كہ جب سفر كا وصف باقى رہے مسافر كو قصر اور جمع كرنے كى رخصت ہے، كيونكہ نصوص مطلق ہيں، اور ان سے قبل شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كا بھى يہى قول ہے.
ليكن جمہور علماء كرام كہتے ہيں كہ جب تك مسافر چار يوم يا زيادہ رہنے كى نيت نہيں كرتا اسے سفر كى رخصت پر عمل كرنے كى اجازت ہے، اور فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ تعالى بھى يہى فتوى ديتے تھے.