اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کعبہ کےغلاف ، مصحف اورحجراسود کا بوسہ لینا

سوال

کعبہ کے غلاف ، حجراسود اورقرآن مجید کوچومنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

زمین میں حجراسود کےعلاوہ کسی اورجگہ کوچومنا بدعت ہے ، اورحجراسود بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع وپیروی میں چوما جاتا ہے وگرنہ یہ بھی بدعت ہوتا ، اورعمربن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ توحجراسود کا بوسہ لیتے وقت یہ کہا کرتے تھے :

( مجھے یہ علم ہے کہ توایک پتھر ہے نہ توکوئي نفع دے سکتا ہے اورنہ ہی نقصان ، اوراگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرا بوسہ نہ لیا ہوتا تومیں کبھی بھی تیرا بوسہ نہ لیتا ) ۔

اس لیے کعبہ کے غلاف یا پتھروں اوررکن یمانی یا مصحف کوچومنا جائز نہيں ہے ، اوراسی طرح بطور تبرک اسے چھونا بھی ۔.

ماخذ: الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ ۔