منگل 18 جمادی اولی 1446 - 19 نومبر 2024
اردو

نصيحت كے ليے ميت كو غسل دينے كى تصوير بنانے كا حكم

21593

تاریخ اشاعت : 13-06-2008

مشاہدات : 4907

سوال

وعظ و نصيحت كى غرض سے ميت كو غسل ديتے ہوئے ويڈيو بنانے كا كيا حكم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو غسل ديتے ہوئےميت كى تصوير بنانا مقصد ہو تو يہ جائز نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ذى روح كى تصوير بنانے سے منع فرمايا، اور مصوروں پر لعنت كى اور فرمايا:

" مصوروں كو روز قيامت سب سے زيادہ عذاب ديا جائيگا "

ليكن اگر سائل كى مراد يہ ہے كہ: شريعت مطہرہ كے مطابق ميت كو غسل دينے كا طريقہ بيان كر كے كيسٹ پر ريكارڈ كر كے اسے تقيسم يا فروخت كيا جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اس ميں تصوير نہيں ہونى چاہيے، جيسا كہ لوگوں كون ماز وغيرہ جس كى انہيں ضرورت ہے كى تعليم دينے كے ليے ريكارڈنك كى جاتى ہے.

اللہ تعالى سب كو علم نافع اور عمل صالح كى توفيق نصيب فرمائے.

ماخذ: ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعہ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 8 / 425 )