اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

اگر خطبہ كى سمجھ نہ آئے تو كيا كرنا چاہيے ؟

21624

تاریخ اشاعت : 18-07-2008

مشاہدات : 5852

سوال

ميں اس وقت افريقا ميں رہائش پذير ہوں، يہاں كى مقامى زبان نہيں بول سكتا، اور نماز جمعہ كا خطبہ بھى مجھے سمجھ نہيں آتا، مجھے دوران خطبہ كيا كرنا ہو گا ؟
كيا ميں قرآن مجيد كى تلاوت كروں، يا اللہ تعالى كا ذكر، يا ايسى چيز سننے كے ليے بيٹھ رہوں جس كى مجھے سمجھ ہى نہيں آتى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ خطبہ سنيں چاہيں آپ كو سمجھ نہ بھى آئے تو ان شاء اللہ آپ خيروبھلائى پر ہيں، اور بعض اہل علم نے رخصت دى ہے كہ اگر كوئى شخص خطبہ كى زبان نہيں سمجھتا تو وہ اللہ تعالى كا ذكر يا قرآن مجيد كى تلاوت ميں مشغول رہے، ليكن شرط يہ ہے كہ وہ دوسروں كے ليے تشويش كا باعث نہ بنے جو خطبہ سن رہے ہيں، ليكن ميں جس طرف مائل وہ يہى ہے كہ: اسے خطبہ سننا چاہيے چاہے اسے سمجھ نہ ہى آئے.

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير