اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

قيديوں كا اپنى بيركوں ميں ہى نماز جمعہ ادا كرنے كا حكم

22114

تاریخ اشاعت : 16-01-2007

مشاہدات : 5612

سوال

قيديوں كا اپنى بيركوں ميں ہى امام كے پيچھے لاؤڈ سپيكر كے ذريعہ نماز ادا كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كبار علماء كميٹى كا فتوى ہے كہ:

قيدى اپنى بيركوں ميں ہى لاؤڈ سپيكر كے ذريعہ ايك ہى امام كے پيچھے نماز ادا نہيں كرسكتے، كيونكہ ان كے ليے نماز جمعہ ميں جانا ممكن نہ ہونے كى بنا پر ان پر نماز جمعہ واجب نہيں، اور اس كے علاوہ اور اسباب كى بنا پر بھى.

ليكن اگر ان كے ليے جيل كى مسجد ميں نماز جمعہ كے ليے جانا ممكن ہو اگر وہاں نماز جمعہ ہوتى ہو تو وہ جماعت كے ساتھ نماز جمعہ ادا كرينگے وگرنہ ان سے نماز جمعہ ساقط ہو كر ظہر كى نماز رہ جائےگى، اگر ان كے ليے مسجد يا ايك جگہ پر نماز ادا كرنے كے ليے جمع ہونا ممكن نہ ہو تو ہر مجموعہ نماز پنجگانہ اپنى بيرك كے اندر ہى باجماعت نماز ادا كرے گا.

ماخذ: ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 345 )