اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

نماز جمعہ سے قبل لاؤڈ سپيكر ميں قرآن مجيد كى تلاوت كرنا

22121

تاریخ اشاعت : 04-02-2006

مشاہدات : 5908

سوال

عالم اسلامى كى مختلف مساجد ميں نماز جمعہ سے قبل لاؤڈ سپيكروں پر قرآن كى تلاوت كى جاتى ہے، ايسا كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كتاب و سنت ميں اس عمل كى كوئى دليل نہيں ملتى اور نہ ہى اس پر صحابہ كرام رضى اللہ تعالى عنہم كا عمل رہا ہے، يہ مذكورہ طريقہ نيا ايجاد كردہ امور ميں شامل ہے، اور اس ليے بھى كہ ايسا كرنے سے نمازيوں كى نماز اور قرآت قرآن ميں خلل اندازى ہو سكتى ہے.

اللہ تعالى ہى زيادہ علم ركھنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ: ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 413 )