اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

فوت شدہ نماز جنازہ كى قضاء كرنے كى كيفيت

سوال

امام كے ساتھ نماز جنازہ كى ايك تكبير پانے والے شخص جس كى تين تكبيريں چھوٹ گئيں ہوں كا حكم كيا ہے، اور وہ كيا كرے گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

وہ نماز جنازہ مكمل كرتے ہوئے جنازہ اٹھائے جانے سے قبل فوت شدہ تينوں تكبيريں قضاء كے طور پركہہ كر سلام پھير دے گا، اور جو تكبير اس نے امام كے ساتھ پائى تھى وہ نماز كا ابتدائى حصہ شمار ہوگا، اور اس كے ليے دوسرى اور تيسرى تكبير كے بعد كم از كم واجب كافى ہے.

لھذا وہ دوسرى تكبير كے بعد اللہم صلى اللہ على محمد، اور تيسرى تكبير كے بعد اللہم اغفر لہ كہے گا، اور چوتھى تكبير كے بعد سلام پھير دے گا.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ: ديكھيں: اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 399 )