جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

فنکار کا جنت کے متعلق خیالی منظر بنانے کا حکم

22723

تاریخ اشاعت : 23-03-2004

مشاہدات : 6748

سوال

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اگر فنکار جنت کا خیالی منظر بناۓ تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

نہ تو یہ جائز ہے اور نہ ہی ممکن ہے – کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے جنت کا وصف بیان کیا ہے :

( میں نے اپنے نیک بندوں کے لۓ وہ (جنت ) تیار کی ہے جسے کسی آنکھ نے آج تک دیکھا ہی نہیں اور نہ کسی کان نے اس کے متعلق سنا ہے اور نہ ہی اس کے متعلق انسان کے دل پر اس کا کھٹکا ہی ہوا ہے اگر تم چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو : < کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کے لۓ آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا رکھی ہے >)

صحیح بخاری حدیث نمبر (2344) صحیح مسلم حدیث نمبر (3824)

اور پھر یہ منظر جنت کی نعمتوں کی اہمیت میں کمی کا باعث ہے ہمیں وہی وصف کافی ہے جو کہ قرآن کریم اور سنت میں موجود ہے اور جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ پر پیش کیا ہے -

اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد