جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

سرکاری اندراج کے بغیر شادی کرنا

22728

تاریخ اشاعت : 30-04-2011

مشاہدات : 7923

سوال

میں ایک غیرمسلم ملک میں رہائش پزیر ہوں اورشادی کرنا چاہتاہوں ، یہ بہت ہی مشکل اوربہت خرچہ والا کام ہے کہ میں کسی قریبی اسلامک سینٹر یا پھر سفارت خانہ جا کر شادی کا اندارج کراؤں ، تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں ایک ورقہ پر یہ لکھ لوں کہ ہم شادی شدہ ہیں اورایک دوسرے کے حقوق کا خیال کرتے ہيں ، اورجب ہم اپنے ملک جائيں تو وہاں شادی کا اندارج کروالیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شادی صحیح ہونے کے لیے شرط ہے کہ اس میں خاوند اوربیوی کی رضامندی ہو اورعورت کا ولی اوردومسلمان عادل گواہ بھی موجود ہوں اوراس کے ساتھ ساتھ خاوند اوربیوی میں کوئي نکاح سے مانع چيز نہ پائي جائے ۔

جب یہ شروط پائي جائيں اورعورت کے ولی اورخاوند کے مابین ایجاب قبول ہوجائے تو عقد نکاح ہوجاتا ہے ، آپ اس کی تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 2127 ) کا مراجعہ کریں ۔

سرکاری اندارج اورتصدیق تو صرف حقوق کی حفاظت اورجھگڑا ختم کرنے کے لیے ہوتی ہے ۔

تواس بنا پر اگر آپ مندرجہ بالا صورت میں شروط پورا ہونے کے ساتھ عقد نکاح کرتےہو اوراس کا اندراج اور تصدیق واپس اپنے ملک جانے یا کسی اسلامک سینٹر جانےتک مؤخر کردیتے ہوتو اس میں کوئي حرج نہیں ۔

ضروری یہ ہے کہ آپ نکاح کا اعلان کریں اوراپنے پڑوسیوں عزيز واقارب اوردوست احباب کو اس نکاح کی اطلاع دین تا کہ نکاح اوربدکاری میں تمیز ہوسکے ۔

اوربہترتو یہ ہے یہ جتنی جلدی ہوسکے آپ اس کااندارج بھی کروالیں تا کہ آپ تہمت سے بچ سکیں اوراپنے حقوق کی بھی حفاظت کریں اورخاص کرجب اللہ تعالی آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازے تو اس میں آسانی رہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب