جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

نکاح کا اعلان کرنا

22737

تاریخ اشاعت : 01-09-2004

مشاہدات : 11337

سوال

شادی کے بارہ میں ایک سوال میں آپ نے شادی کے اعلان کا ذکر کیا ہے اس کا سبب کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نکاح کا اعلان کرنا واجب ہے اوراس کا سبب مندرجہ ذیل ہے :

1 - کہ سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا حکم دیا گيا ہے :

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

( اس نکاح کا اعلان کرو ) مسند احمد ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 1072 ) میں اسے حسن کہا ہے ۔

2 - اس لیے کہ نکاح شرعی کی زنا وغیرہ سے تمیز ہوسکے ، کیونکہ زنا خفیہ طور پر کیا جاتا ہے ، لیکن نکاح شرعی اعلانیہ اورلوگوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے تا کہ اس میں تميز کی جاسکے ، اورنکاح کے اعلانیہ کرنے کی حکمت بھی یہی ہے ، کہ تمہت سے بچا جائے ۔.

ماخذ: ڈاکٹر خالد بن علی المشیقح