جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

مور كا گوشت كھانے كا حكم

22866

تاریخ اشاعت : 04-11-2008

مشاہدات : 9690

سوال

كيا اگر مور شريعت اسلاميہ كے طريقہ پر ذبح كيا گيا ہو تو اس كا گوشت كھانا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مور كا گوشت كھانا جائز ہے؛ كيونكہ اس ميں اصل حلت ہے؛ اس ليے كہ اللہ عز وجل كا فرمان ہے:

وہ اللہ جس نے تمہارے ليے زمين كى تمام چيزوں كو پيدا كيا... البقرۃ ( 29 ).

اور پھر يہ احاديث ميں ممنوعہ جانوروں ميں بھى شامل نہيں:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر كچلى والے وحشى جانور اور ہر پنجے والے پرندے سے منع فرمايا "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 358 ).

اور پھر اس ميں كوئى نقصان اور ضرر بھى نہيں، اس ليے اس كا كھانا جائز ہے.

ماخذ: الشيخ ڈاكٹر خالد المشيقح