جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

اللہ تعالی کے فرمان { ولہ المثل الاعلی } کا معنی

22871

تاریخ اشاعت : 17-05-2003

مشاہدات : 8012

سوال

اللہ تعالی کا فرمان ہے ولہ المثل الاعلی فی السماوات والارض کیا المثل تشبیہ کے معنی میں ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وبعد :

المثل الاعلی یا معنی ہروجہ اوراعتبار سے وصف اعلی ہے ، وہ اللہ سبحانہ وتعالی ہراعتبارسے صفات کمال سےموصوف ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کے ارشاد کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

اس کی مثل کوئ نہیں اوروہ سننےاوردیکھنے والا ہے الشوری ( 11 )۔

اوراللہ تبارک وتعالی کافرمان کچھ اس طرح ہے :

آپ کہہ دیجۓ کہ وہ اللہ ایک ہی ہے ، اللہ تعالی بے نیاز ہے ، نہ اس سے کوئ پیداہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ، اور نہ ہی اس کا کوئ ہمسر ہے الاخلاص ( 1 - 4 ) ۔

اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .

ماخذ: مجموع فتاوی ومقالات لفضیلۃ الشیخ ابن بازرحمہ اللہ تعالی ( 6/221 )