الحمد للہ.
وقف كى نگرانى كرنے والے كو كہيں كہ:
وقف سے ہونے والى آمدنى سے جانور خريد كر فقراء و مساكين ميں تقسيم كردے، اور اس كے ليے رجب كا مہينہ خاص نہ كرے، بلكہ كسى بھى مہينہ ميں تقسيم كرے، كيونكہ جب وقف كسى برائى پر مشتمل ہو تو اس برائى كے علاوہ باقى كام مكمل كيا جائے گا.
اس وقف ميں ممنوعہ چيز رجب كا مہينہ جانور ذبح كرنے كے لے خاص كرنا ہے، لھذا اس سے اجتناب كيا جائے، اور كسى دوسرے ماہ ميں جانور ذبح كر كے فقراء و مساكين ميں تقسيم كر ديے جائيں, جيسا كہ وقف كرنے والے نے تحديد كى ہے .