جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

روزے کی حالت میں سرمہ اور مہندی اور میک اپ کی دوسری اشیاء استعمال کرنے کا حکم

سوال

عورتوں کا رمضان میں دن کو روزے کی حالت میں سرمہ اور خوبصورتی کی دوسری اشیاء استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟
اور کیا یہ چیزیں روزہ توڑ دیتی ہیں یا کہ نہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

علماء کے صحیح قول کے مطابق مطلقا سرمہ عورت اور مرد کا روزہ نہیں توڑتا لیکن روزہ دار کے لۓ افضل یہ ہے وہ اسے رات کو استعمال کرے ۔

اور ایسے ہی جس سے چہرے کو خوبصورت کرنے والی چیزیں مثلا صابون تیل جن کا تعلق صرف ظاہری جلد کے ساتھ ہوتا ہے اور اسی طرح مہندی اور میک اپ وغیرہ (روزے کو کوئی نقصان نہیں دیتیں ) لیکن یہ ہے کہ میک اپ کا استعمال اگر چہرہ کو نقصان دے تو استعمال کرنا ضروری نہیں ۔.

ماخذ: شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کا فتوی - دیکھیں کتاب : الفتاوی الجامعہ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 349