سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

بیوی سے خاوند کا چھـ ماہ سے زيادہ غائب رہنا

2407

تاریخ اشاعت : 29-05-2004

مشاہدات : 6646

سوال

اب میں اپنے ملک کی کسی لڑکی سے شادی کرنے کی تیار کررہا ہوں ، لیکن میں طالب علم ہونے کی وجہ سے اسے اپنے ساتھ اس ملک میں نہيں لا سکتا ، اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ عمر بن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ نے فرمایا تھا کہ :
خاوندکا تین ماہ سے زيادہ اپنی بیوی سے دوررہنا جائز نہيں ۔
اورمسئلہ یہ ہے کہ میں کم از کم ایک سال سے پہلے اپنے ملک واپس نہیں جاسکتا ، توکیا میرے لیے یہ ممکن ہے کہ میں شادی کرلوں اور اسلام کے اس قاعدہ ( ضروریات محظوارت کومباح کردیتی ہیں ) پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیوی سے دور رہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب بیوی اس پر راضي ہوجائے کہ آپ اتنی مدت اس سے دور رہ سکتے ہیں تواس میں کوئي حرج والی بات نہيں ۔

اللہ تعالی ہمیں اورآپ کوہر قسم کی بھلائی اورخیر کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد