بدھ 6 ربیع الثانی 1446 - 9 اکتوبر 2024
اردو

امتحان ميں نقل كر كے حاصل كردہ سند كے ذريعہ ملازمت كى تنخواہ كا حكم

26123

تاریخ اشاعت : 15-06-2005

مشاہدات : 5249

سوال

جب طالب علم امتحان ميں نقل كے ذريعہ پاس ہو كر سند حاصل كر لے، اور وہ شخص اس سند پر ملازمت حاصل كر كے تنخواہ لے تو كيا يہ تنخواہ حلال شمار ہو گى، ( يہ علم ميں ركھيں كہ اب دوبارہ امتحان نہيں دے سكتا كيونكہ كئى برس پہلے كى بات ہے اور سب كچھ بدل چكا ہے ) اسے كفارہ ادا كرنے كے ليے كيا كرنا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

سٹوڈنٹ جب امتحان ميں نقل كركے پاس ہو اور سند بھى حاصل كر لے اور پھر اس سند كے ذريعہ ملازمت بھى حاصل كر لے، اور اپنے كام ميں كامياب بھى ہو جائے، اور اس ملازمت اور كام كو لمبى مدت گزر جائے، تو اسے اپنے كيے پر توبہ و استغفار كرنى چاہيے، اور جو كچھ ہو چكا ہے اس پر ندامت كا اظہار كرے، اللہ تعالى اسے معاف كرے گا.

اور توبہ كرنے والا شخص ايسے ہى ہے جيسے كسى كا كوئى گناہ نہ ہو .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير