اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

بھول کروقت سے پہلے ہی رمی کرلی

سوال

جس نے عید کے دوسرے دن زوال سے پہلے ہی چاشت کے وقت رمی کرلی اوربعدمیں اسے علم ہوا کہ رمی کا وقت توظہرکے بعد ہے ، اس پرکیا واجب ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جس نے عید کے دوسرے دن زوال سے قبل ہی رمی کرلی اسے چاہیے کہ وہ زوال کےبعد دوبارہ رمی کرے ، اوراگراسے اپنی اس غلطی کا علم ہی تیسرے یا چوتھے روز ہوا تووہ تیسرے یا چوتھے روز ہی زوال کےبعد رمی کرلے لیکن وہ اس دن کی رمی کرنے سے پہلے پچھلے دن کی رمی کرے ، اوراگراسے چوتھے روز غروب شمس کے بعد اپنی غلطی کا علم ہوتووہ رمی نہ کرے بلکہ اس کے ذمہ دم آئے گا جوحدود حرم میں ذبح کرکے فقراء مساکین میں تقسیم کیا جائے گا ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنےوالا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔.

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 273 ) ۔