جمعہ 19 جمادی ثانیہ 1446 - 20 دسمبر 2024
اردو

ایک عورت کنویں میں گر کر فوت ہوگئی تو کیا اسے شہداء میں شمار کیا جائے گا؟

سوال

میری والدہ تقریباً 20 سال قبل ایک کنویں میں گر کر فوت ہو گئیں تھیں، کنواں اس وقت مکمل طور پر پانی سے بھرا ہوا نہیں تھا، وہ ایک نیک خاتون تھیں، تو کیا انہیں شہدا میں شمار کیا جائے گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

پانی میں ڈوب کر فوت ہونے والا شہداء میں شمار ہوگا؛ کیونکہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: (شہداء پانچ ہیں: طاعون کی وجہ سے، پیٹ کی بیماری کی وجہ سے، پانی میں ڈوب کراور کسی چیز سے دب کر  فوت ہونے والے، اور اللہ کی راہ میں شہادت پانے والے [سب شہداء ہیں])  مالک، بخاری، مسلم، ترمذی

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے۔

وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم.

ماخذ: فتاوى اللجنة الدائمة 12/24