جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

نماز جنازہ میں میت کے لیے پڑھی جانی والی دعائيں

31139

تاریخ اشاعت : 22-02-2010

مشاہدات : 23608

سوال

نماز جنازہ میں اگرعورت یا مرد ہو تودعا کس طرح کی جائے گی اوراگر ایک سے زيادہ جنازے ہوں توکیا پڑھاجائے گا اوراگر بچہ ہوتو پھر کیا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگرتوجنازے زيادہ ہوں تو ان کے لیے جمع کے صیغہ کے ساتھ دعا مانگی جائے گي چاہے وہ مذکر ہوں یا مؤنث مثلا :

اللهم اغفر لهم وارحمهم وعافهم واعف عنهم واكرم نزلهم ووسع مدخلهم واغسلهم بالماءوالثلج والبرد ونقهم من الخطاياكمانقيت الثوب الابيض من الدنس وابدلهم داراخيرا من دارهم واهلاخيرامن اهلهم وزوجاخيرا من زوجهم وادخلهم اللجنة واعذهم من عذاب القبروعذاب النار.

اے اللہ انہیں بخش دے ان پر رحم کران پرعافیت کر انہيں معاف کردے ان کی باعزت مہمانی کران کے داخل ہونے کی جگہ وسیع کردے ، انہیں پانی ۔ برف اور اولوں کے ساتھ دھو دے ، اورانہيں گناہوں سے اس طرح صاف کردے جس طرح تونے سفید کپڑے کومیل سے صاف کیا ، اورانہيں ان کے گھروالوں سے بہتر گھر والے اوران کی بیویوں سے بہتر بیویاں عطا کر، انہیں جنت میں داخل کر ، انہيں عذاب قبر اورآگ کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔

اوراگر دو جنازے ہوں توان کے لیے تثنیہ کا صیغہ لایا جائے مثلا اسی دعا کواس طرح پڑھیں :

اللهم اغفر لهما وارحمهما وعافهما واعف عنهما واكرم نزلهما ووسع مدخلهما واغسلهما بالماءوالثلج والبرد ونقهما من الخطاياكمانقيت الثوب الابيض من الدنس وابدلهما دارا خيرا من دارهما واهلاخيرامن اهلهما وزوجاخيرا من زوجهما وادخلهما اللجنة واعذهما من عذاب القبروعذاب النار.

اے اللہ ان دونوں کو بخش دے ان پر رحم کران پرعافیت کر انہيں معاف کردے ان کی باعزت مہمانی کران کے داخل ہونے کی جگہ وسیع کردے ، انہیں پانی ۔ برف اور اولوں کے ساتھ دھو دے ، اورانہيں گناہوں سے اس طرح صاف کردے جس طرح تونے سفید کپڑے کومیل سے صاف کیا ، اورانہيں ان کے گھروالوں سے بہتر گھر والے اوران کی بیویوں سے بہتر بیویاں عطا کر، انہیں جنت میں داخل کر ، انہيں عذاب قبر اورآگ کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔

اوربچے کی نماز جنازہ میں مندرجہ ذیل دعا پڑھی جائے گي :

اللهم اجعله ذخراً لوالديه ، وفرطاً وشفيعاً مجاباً ، اللهم أعظم به أجورهما ، وثقل به موازينهما ، وألحقه بصالح سلف المؤمنين ، واجعله في كفالة إبراهيم عليه السلام ، وقه برحمتك عذاب الجحيم

اے اللہ اسے اپنے والدین کے لیے پہلے جا کرمہمانی کی تیاری کرنے والا اورذخیرہ بنادے اورایسا سفارشی بنا جس کی سفارش قبول ہو ، اے اللہ اس کے ذریعہ ان کے اجروثواب کوبڑھا دے ، اوراس کے ساتھ ان کے ترازو بھاری کردے ، اور صالح سلف مومنوں کے ساتھ ملا دے ، اوراسے ابراہیم علیہ السلام کی کفالت میں کردے ، اوراسے اپنی رحمت سے جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔ .

ماخذ: دیکھیں : کتاب مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ لسماحۃ الشیخ عبدالعزيز بن باز ( 13 / 145 ) ۔