جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

عورت کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا

32455

تاریخ اشاعت : 15-09-2004

مشاہدات : 5950

سوال

کیا لڑکی اپنے والد کے ماموں سے شادی کرسکتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

لڑکی کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا جائز نہیں ، اس لیے کہ والد کا ماموں اس کی بھی ماموں ہے اوروہ اس کے محرموں میں سے ہے ۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے :

تم پر تمہاری مائيں ، اورتمہاری بیٹیاں ، اورتمہاری بہنیں ، اورتمہاری پھوپھیاں ، اورتمہاری خالائيں ، اورتمہاری بھتیجیاں اورتمہاری بھانجیاں حرام ہیں النساء ( 23 ) ۔

علماء کرام رحمہم اللہ تعالی نے نے بالنص کہا ہے کہ والد کا چچا اس کے بیٹے کا بھی چچا ہے ، اوروالد کا ماموں اس کے بیٹے کا بھی ماموں ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔

دیکھیں کتاب : المقنع ولانصاف والشرح الکبیر تحقیق ڈاکٹر الترکی ( 20 / 277 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب