اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

كيا محتاج اور اس كى فيملى پر بھى فطرانہ ہے

سوال

ايك فقير انسان جو اپنے والدين اور بيوى بچوں كا سہارا ہے عيد الفطر كے موقع پر اس كے پاس صرف ايك صاع خوراك ہے تو اس كا فطرانہ كون ادا كريگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو معاملہ ايسا ہى ہے جيسا سائل نے فقير كى حالت بيان كى ہے؛ اگر اس كے پاس اپنے اور اہل و عيال كے ليے عيد كے دن اور رات كى خوراك سے زائد خوراك ہے تو وہ اپنى طرف سے فطرانہ ادا كرے؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اپنے آپ سے شروع كرو اور پھر جس كا خرچ تم كرتے ہو "

صحيح بخارى ( 2 / 117 ) ( 6 / 190 ) صحيح مسلم ( 2 / 717 – 717 - 721 ) حديث نمبر ( 1034 – 1036 - 1042 ).

اور سائل كى عيالدارى ميں جو افراد ہيں اگر ان كے پاس فطرانہ كى ادائيگى كے ليے كچھ نہيں تو ان سے فطرانہ ساقط ہو جائيگا.

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اللہ تعالى كسى بھى جان كو اس كى استطاعت سے زيادہ مكلف نہيں كرتا البقرۃ ( 286 ).

اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" صدقہ استغناء سے زائد ميں ہوتا ہے "

صحيح بخارى ( 6 / 190 ) صحيح مسلم ( 2 / 717 ) حديث نمبر ( 1034 ).

اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جب ميں تمہيں كوئى حكم دوں تو تم اس پر استطاعت كے مطابق عمل كرو "

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

مستقل فتوى اينڈ علمى ريسرچ كميٹى

واللہ اعلم .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء