سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کیا نومولود لاوارث بچہ جہنم میں جائے گا

33853

تاریخ اشاعت : 15-12-2003

مشاہدات : 5109

سوال

کیا نومولود لاوارث بچہ بھی مندرجہ ذيل حدیث کے تحت آتا ہے ؟
حدیث میں ہے کہ : ( حرام خوراک سے پیدا ہونے والے گوشت کےلیے آگ زيادہ بہتر ہے ) ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.


مذکورہ حدیث حرام کھانے میں عام ہے اوریہ وعیدکی احادیث میں شامل ہوتی ہے ، اورکسی بھی حال میں لقیط یعنی نومولود لاوارث بچہ اس کے تحت نہيں آتا کیونکہ اس بچے کا توکوئي قصور نہيں ، اس لیے اسے اورنہ ہی کسی اورکو دوسرے کے گناہ کی پاداش میں پکڑا نہيں جائے گا ۔

اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

کوئي بھی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائےگا الانعام ( 164 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 16 / 8 ) ۔