سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

غير نجس گدلے پانى سے وضوء كرنے كا حكم

سوال

گدلے پانى سے جو نجس نہيں وضوء كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس سوال كا جواب ہميں شيخ عبد اللہ بن منيع حفظہ اللہ نے اس طرح ديا:

شرعى قواعد و ضوابط ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى يہ حديث ہے:

" نہ نقصان اٹھاؤ اور نہ ہى كسى كو نقصان دو"

اس قاعدہ كى بنا پر كسى بھى مسلمان شخص كے ليے جائز نہيں كہ وہ اپنے آپ كو نقصان دے، اس ميں گندے پانى سے وضوء كرنا بھى شامل ہے.

اس ليے گندے پانى سے وضوء كرنا حرام ہے، ليكن جس شخص نے گدلے پانى سے وضوء كيا اس كا وضوء صحيح ہوگا، كيونكہ وہ پانى نجس نہيں، ليكن اپنے آپ كو ضرر دينے كى بنا پر اس كا ايسا كرنا حرام ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد