ہفتہ 11 ربیع الاول 1446 - 14 ستمبر 2024
اردو

قضاء اورنفلی روزے کی نیت سےروزہ رکھنا

سوال

کیا نفلی روزہ دو نیتوں سے رکھا جاسکتا ہے یعنی رمضان کے فوت شدہ روزے اورمسنون روزے کی نیت سے ؟
مسافر اورمریض کے لیے روزہ رکھنے کا حکم کیا ہے ؟ اگر مسافر اورمریض روزہ رکھنے پر قادر ہوں تو کیا ان کا روزہ قبول ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

دونیتوں سے نفلی روزہ رکھنا جائزنہیں ، کہ اس میں مسنون روزہ اورقضاء کی نیت کی جائے ۔

مسافر کےلیے افضل ہے کہ جس سفر میں قصر ہوسکتی ہواس میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے ، لیکن اگر وہ روزہ رکھ لے تواس کا روزہ ہوجائے گا ، اورجس مریض کے لیے روزہ مشقت کا باعث ہو اس کے لیے افضل ہے کہ وہ روزہ نہ رکھے ، اوراگر اسے علم ہو یا پھر اس کا ظن غالب ہو کہ اسے روزہ رکھنے سے نقصان پہنچنے اورمرض زيادہ ہونے کا خدشہ ہو تو اس پر روزہ نہ رکھنا واجب ہے ، تاکہ اسے نقصان اورضرور سے بچایا جاسکے ۔

لھذا مریض اورمسافر دونوں ہی اپنے چھوڑے ہوئے رمضان کے روزوں کی قضاء دوسرے ايام میں ادا کریں گے ، لیکن اگر وہ تکلیف اورحرج کے ساتھ روزہ رکھ لیں توجائز ہے اوروہ کافی ہوگا ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 383 ) ۔